کراچی میں ایچ آئی وی کا مبینہ پھیلا ئو ،بڑے پیمانے پرسکریننگ کرنے کافیصلہ

منصوبے کے مطابق ولیکا ہسپتال آنے والے تمام مشتبہ افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے جائیں گے
کراچی(آئی این پی ) کراچی کی پٹھان کالونی اور ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کے مبینہ پھیلا ئو کے پیشِ نظر حکومت نے بڑے پیمانے پر اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ولیکا اسپتال اور پٹھان کالونی کے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ایچ آئی وی اسکریننگ کا آغاز کرے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی