اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی انٹرا کورٹ اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی انٹرا کورٹ اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت ہوگی

وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔اسلام آباد میں ججز کے تبادلے کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے درست قرار دیا تھا، جس کے خلاف ہائیکورٹ کے 5 ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔