آگ گودام کی تیسری منزل پر لگی، ریسکیو ٹیموں کی فوری امدادی کارروائیاں ، آگ پر قابو پالیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مستی بازار، چونا منڈی کے قریب جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گودام کی تیسری منزل پر لگی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔جائے حادثہ پر ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں اور فائر فائٹرز موجود رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔