کراچی(آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں الیکٹرانک پیمنٹس کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4 مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق لائسنس لینے والے ادارے چھ ماہ میں پائلٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز، پیمنٹ سسٹم آپریٹر اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈر کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔الیکٹرانک پیمنٹس کے تین ادارے پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں جبکہ تین ٹیکنالوجی مالی فرمز کے پاس پائلٹ آپریشنز کی منظوری موجود ہے۔