اسلام آباد (آئی این پی)الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا سٹرکچر کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، 3800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے ای وی چارجنگ سٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی، 71 چارجنگ سٹیشنز کیلئے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے۔ایم ڈی نیکا ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کیلئے رجوع کیا، 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، مقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔