لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2026-27 کے دوران پراپرٹی ٹیکس کیلئے ای پیمنٹ لازمی قرار دی ہے۔ پنجاب کے لائسنس یافتہ موٹر وہیکل ڈیلرز کو بھی ود ہولڈنگ ایجنٹس قرار دیا گیا ہے تاکہ ان سے خریدی گئی کسی بھی گاڑی کو صرف پنجاب میں ہی رجسٹر کیا جا سکے اور وہ اس کے بابت تمام محصولات براہ راست حکومت کو جمع کرائیں۔اسی طرح ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں سے وصول شدہ صوبائی سیلز ٹیکس کی کٹوتی کو ممکن بنانے کیلئے بینکوں کو کولیکٹنگ ایجنٹس مقرر کیا گیا ہے۔ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف فسکل ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ صوبائی محصولات میں اضافے سے سوشل ڈویلپمنٹ اور عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کیلئے مالیاتی جگہ پیدا ہوگی۔