وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

 سربراہی اجلاس قطر پر اسرائیل کے حملوں اور فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مظالم کے تناظر میں بلایا گیا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف آج (پیر کو)قطر کا دور ہ کرینگے جہاں وہ دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سربراہی اجلاس قطر پر اسرائیل کے حملوں اور فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مظالم کے تناظر میں بلایا گیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے پر بات ہوگی۔او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اور اعلی حکومتی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔