امریکی الیکشن سے ایرانی عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی: ایران

ہماری پالیسیاں مستقل ہیں اور افراد کے مطابق تبدیل نہیں ہوتیں،ترجمان فاطمہ مہاجرانی
تہران (آئی این پی)ایران کی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات سے ایرانی عوام کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی پر ایران کی جانب سے پہلا رد عمل سامنے آ گیاہے جس میں ترجمان ایران حکومت کا کہناتھا کہ امریکی انتخابات ہمارے معاملات نہیں ہیں،  ہماری پالیسیاں مستقل ہیں اور افراد کے مطابق تبدیل نہیں ہوتیں۔ ہم نے ضروری پیش بینی کر لی ہے اور عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔