ٹرمپ دوسری بار سپرمین بن گئے(مبارکباد‘پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط کرینگے:شہبازشریف)

ڈونلڈ ٹرمپ  نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے، کملاہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں،ٹرمپ کے حامیوں کا جشن،وائٹ ہائوس کے باہر خوب ہلہ گلہ، نعرے بازی 

ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بہت شکریہ!کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا‘جاری جنگیں ختم کریں گے‘امریکہ کودوبارہ عظیم بنائیں گے:کامیابی کے بعد خطاب

 پاکستانی امریکن امیدوار سلمان بھوجانی بھی کامیاب ہوکر ٹیکساس اسمبلی کے دوبارہ رکن منتخب ، کانگریس کیلئے واحد پاکستانی امریکن امیدوار ایرن بشیر ہارگئے، 3مسلمان امیدوار کامیاب‘ فلسطینی نژاد راشدہ طلیب جیت گئیں

ایسی سیاسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ،ہرروز آپ کے حقوق کیلئے لڑوں گا،امریکہ کے زخموں پر مرحم رکھیں گے ،ملک کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :ٹرمپ‘  تقریب حلف برداری 20 جنوری کو  ہو گی

واشنگٹن (آئی این پی‘مانیٹرن ڈیسک)صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ہو کر امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے،ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہائوس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کملاہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے،ٹرمپ کے حامیوں  نے جیت کا  جشن منایا  اوروائٹ ہائوس کے باہرجمع ہوکر خوب ہلہ گلہ اور نعرے بازی کی،۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی ، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی ۔ریاست ہوائی میں دسویں مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح ایلی نوائے، نیوجرسی ، میری لینڈ اور ورمونٹ میں کملا ہیرس کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو سوئنگ سٹیٹس کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاس کی کنجیاں ہیں۔ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔سوئنگ ریاستوں میں جارجیا  میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا  اور کہاکہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔ ایسی سیاسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ۔انھوں نے کہاکہ ہرروز آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا،امریکہ کے زخموں پر مرحم رکھیں گے ،ملک کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکہ میں سنہری دو ر کا آغاز ہونے والا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے ،امریکہ کے تما م معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی ۔ٹرمپ نے کہا  کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔