ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی

ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو اپنے سخت اور تیکھے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اصل زندگی میں وہ مکمل پردہ کرتی ہیں اور جو انداز وہ میڈیا پر دکھاتی ہیں، وہ صرف میڈیا اپیئرنس کے لیے ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دیور، گھر میں آنے والے الیکٹریشن، پلمبر یا کسی بھی غیرمحرم مرد کے سامنے بغیر پردے نہیں جاتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آن لائن جو روپ وہ دکھاتی ہیں، وہ صرف اسکرین تک محدود ہے، اور گھر میں وہ سختی سے پردہ کرتی ہیں اور عبایا کے بغیر کسی غیرمحرم کے سامنے نہیں آتیں۔اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 کچھ صارفین نے اسے حیران کن قرار دیا، کچھ نے تنقید کی، اور کچھ نے دوہرا معیار رکھنے کا الزام بھی عائد کیا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ پردہ کرتی ہیں تو پھر میڈیا پر ان کا انداز مختلف کیوں ہے، اور کچھ نے اسے توجہ حاصل کرنے کی نئی کوشش قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اپنی شادی کے موقع پر بھی انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا، جس پر بھی سوشل میڈیا پر خاصی گفتگو ہوئی تھی۔