لاہور: گھریلوملازمہ نے معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر سے زیورات چرا لیے

لاہور: گھریلوملازمہ نے معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر سے زیورات چرا لیے

لاہور کے علاقے چوہنگ میں معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر میں ایک گھریلوملازمہ نے چوری کر دی۔

پولیس کے مطابق شیرمیاں داد اور ان کی فیملی ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے، اور گھر خالی دیکھ کر ملازمہ نے موقع کا فائدہ اٹھایا۔ اس نے گھر سے 6 تولے طلائی زیورات چرا لیے۔ملزمہ نے زیورات کو بعد میں نکالنے کے لیے گھر کے صحن میں زمین کے اندر دبایا تھا۔ واقعہ سامنے آنے پر چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے چوری شدہ تمام زیورات برآمد کر لیے اور اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کی دیگر ممکنہ سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔