ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن "ٹرسٹ می برو" ناکام ہو چکا ہے، اور اب ایران کو آپریشن "Fauxius" کے ساتھ معمول پر واپس آنا چاہیے۔ قالیباف نے امریکی ویب سائٹ Axios کی خبر کو فاکسویس (Fauxius) کا نام دیا ہے، جس کا مطلب ہے جھوٹا یا جعلی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کا مقصد ایرانی اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔ اس سے قبل، قالیباف نے اپنے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ دشمن اقتصادی پابندیاں، بحری ناکہ بندی اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔