ایران مستقل امن چاہتا ہے،مگر ضمانت ضروری ہے: باقر قالیباف

ایران مستقل امن چاہتا ہے،مگر ضمانت ضروری ہے: باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران مستقل امن چاہتا ہے، مگر اس کے لیے ضمانت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان جاہلانہ ہے، اور اگر امریکی مائن سویپر آگے بڑھا تو ایران فائرنگ کرے گا۔  دوسری جانب نائب ایرانی وزیرخارجہ خطیب زادے نے واضح کیا کہ دنیا اور ایران کے لیے الگ الگ قوانین نہیں چل سکتے، اور افزودہ یورینیم کے امریکی حوالے کرنے کی شرط ناقابل قبول ہے۔  ایران کے صدر پرویز پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا تحفظ ہے، اور ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن نے ایران کے انفراسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے مگر ناکام رہا۔