لیاقت آباد کے بہار کالونی علاقے میں اینٹوں سے بھری ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص فصیح اشفاق کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔