معرکۂ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا:نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار

معرکۂ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا:نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور آج ہم اس کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے اس دن کو محض ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحاد، اور عزم کی علامت قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے دشمن کو جواب دیا اور اپنے حقِ دفاع کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ملک اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کشمیر سمیت بنیادی مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اور پاکستان خطے میں امن کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ملک معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مضبوطی کی جانب گامزن ہے۔