لاہور( کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو بسوں کی تعداد بڑھانے اور خواتین کیلئے جگہ مختص کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست رانا سکندر کے توسط سے طالب علم نے دائر کی ،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور میں تمام روٹس پر میٹرو بسوں کی تعداد کم ہے،بسوں میں خواتین کیلئے جگہ مختص نہیں کی گئی۔ مسافروں کا بہت رش ہے،میٹرو بسوں میں خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔