اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا بہانہ بنا کر تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔انہوں نے پاک افواج کو بھارت کے حملے کا مؤثر اور بروقت جواب دینے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پوری قوم، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گی اور ملکی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔