پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں کے لیے الرٹ جاری، لاہور میں بھی تیز ہواؤں کا امکان

پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں کے لیے الرٹ جاری، لاہور میں بھی تیز ہواؤں کا امکان

پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ، سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔