لاہور ( کرائم رپورٹر)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ کے لیے ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس میں تعمیر اتی و ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور معیار و رفتارکوبہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا پراجیکٹس انچارج اپنے اپنے پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو ہمہ وقت پیش نظر رکھیں،تساہل اور کوتاہی برداشت نہ ہے۔مزارات ِ مقدسہ کی تعمیرو ترقی اور زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔ چوتھے کوارٹر (30 جون) کے اہداف اور فزیکل و فنانشل پراگرس کو یقینی بنایاجائے۔اوقاف کے مزارات و مساجد پر 22 تعمیراتی سکیمیں جاری ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹونے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور دیگر تعمیراتی امور کے متعلق بریفنگ دی۔