لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود نے جاری پولیو مہم اور ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں (انگوری باغ شالامار، رام گڑھ بازار، ریلوے سٹیشن) کا دورہ کیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت انگوری باغ شالامار کی گلیوں میں ٹف ٹائلنگ، سیوریج، گلی گریٹنگز کا جائزہ لیا۔ پولیو مہم کے جائزے کیلئے رام گڑھ بازار اور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ کمشنر سٹیشن پر مسافروں سے پولیو قطرے پلانے بارے استفسار کیا۔علاوہ ازیں نے ڈویڑنل پبلک سکول کے سالانہ سپورٹس گالا میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی پی ایس سکاو?ٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے کمشنر کا استقبال کیا۔