18 اضلاع کے 40 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

پہلے مرحلے میں 61 شہروں میں کام کا آغاز جلد ہو جائے گا:وزیر بلدیات ذیشان رفیق
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے جائزہ اجلاس کے دوران 18 اضلاع کے 40 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کے پنجاب سٹیز پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، کامونکی، علی پور چٹھہ، نارووال، وزیرآباد، ڈسکہ، سیالکوٹ، پسرور، شکرگڑھ، سمبڑیال، گجرات اور لالہ موسیٰ شہر شامل ہیں۔ اسی طرح اجلاس میں کھاریاں، جلالپور جٹاں، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، پھالیہ، پھولنگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، فیروزوالہ، مریدکے کی سکیموں پر غور کیا گیا۔ کوٹ عبدالمالک، اٹک، حضرو، جہلم، بھکر، خوشاب، جوہر آباد، میانوالی، سرگودھا، ساہیوال (سرگودھا) اور بھیرہ شہر میں بھی سٹیز پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات نے ہر شہر کے لئے تیار پی سی ون کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 61 شہروں میں کام کا آغاز جلد ہو جائے گا۔