سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرامزکا جائزہ لینے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور جاری منصوبوں کی رفتاربارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت دی کہ تمام چیف انجینئرز روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جبکہ تینوں چیف انجینئرز کو روزانہ 100 سڑکوں کی پراگریس رپورٹ فراہم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ۔