پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہ کا بجٹ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ خزانہ نے پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہ کا بجٹ جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے لئے 3 ارب روپے جاری کر دئیے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ ہیلتھ کو جاری کیا۔محکمہ خزانہ نے پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہ کے لئے ایک ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دئیے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو جاری کیا۔ محکمہ ہیلتھ اب پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کو وظیفہ اور تنخواہ ادا کرے گا۔