لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیاپولیس اہلکار کے ملوث ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نینوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرینی ایس آئی دانیال کو گرفتار کرنے کے بعد معطل کرنے کا حکم دے دیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی حکم دیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کو مزید انکوائری کرنے کا حکم دیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کو تمام کارروائی خود مانیٹر کرنے کا حکم دیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کوئی معافی نہیں،پولیس کی وردی بھاری ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے،ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگئی