یو این سربراہ کی حملے کی مذمت،دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں :انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا پاک بھارت تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی،سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار بھارتی فوجی کارروائیوں کے بارے میں بہت فکر مند ہیں ۔انہوں نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔