لاہور( کرائم رپورٹر) خواتین کے لئے خصوصی واش رومز بنائے جائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ذیلی اور اٹیچ ڈیپاٹمنٹس کو ہدایات کردیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماتحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ خاتون ملازمین اور وزیٹرز کیلئے الگ واش رومز بنائے جائیں۔ قائد اکیڈمی، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز ،ٹیکسٹ بک بورڈ ،ڈی پی آئی سیکنڈری،ایلیمنٹری ،سائنس میوزیم ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور دیگر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے عملدر آمد کرکے رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے۔