سندھ میں خصوصی بچوں کیلئے 49ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ سکولز کا افتتاح

ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب 
کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں خصوصی بچوں کے لیے 49 جدید ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز اور سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، جدید ٹیکنالوجی خصوصی بچوں کے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنائے گی، ڈیجیٹل کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز، ای لرننگ ٹولز اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل کلاس رومز بچوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دیں گے، صرف انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کافی نہیں، اصل ترقی انہیں استعمال کرنے والے افراد سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کے ساتھ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے