کراچی:پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر نازیبا سوال پوچھنے والے مداح کو کھری کھری سنادیں۔
اداکارہ سے ایک صارف نے پوچھا: ’’دوسرا بچہ کب؟‘‘
جس پر مریم بھڑک اٹھیں اور جواب دیا: ’’کیا آپ دائی ہیں؟‘‘
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:"یہ حیران کن ہے کہ کتنے لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں۔ کب سیکھیں گے کہ ایسے سوال نامناسب ہوتے ہیں؟"یہ پہلا موقع نہیں جب مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر نجی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کو جواب دیا ہو۔ اپنی صاف گوئی، بے باک انداز اور اصول پسند شخصیت کی وجہ سے وہ مداحوں میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔سوشل میڈیا پر مریم کے اس ردعمل پر ملے جلے تبصرے سامنے آئے ہیں۔بعض صارفین نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ فنکاروں کی ذاتی زندگی کا احترام ہونا چاہیے، جب کہ کچھ نے اسے "ضرورت سے زیادہ ردعمل" قرار دیا۔