بھارت: ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں بینڈچ بھول گئے

 نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں بینڈچ بھول گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور کے سرکاری ہسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی لاپرواہی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں پٹی بھول گئے اور ٹانکے لگادئیے۔خاتون کو چند روز بعد شدید طبی مسائل کا سامنا ہوا اور دوبارہ ہسپتال پہنچیں جب معائنہ کیا تو پیٹ میں بینڈچ موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔