انچارج چوکی پھلروان سعید احمد نے نا معلوم افراد کو ٹریس کر لیا
شہری محمد مطیب نے رقم ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں برکی پولیس کا احسن اقدام ایس پی کینٹ کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہری مطیب کی درخواست پر برکی چوکی پھلروان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد مطیب کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا،پولیس کے مطابق محمد مطیب اور اس کا ساتھی شہراز سی ڈی ایم مشین پر پیسے جمع کروانے کے لیے آئے تھے12 لاکھ 13 ہزار روپے پیسوں والا بیگ اے ٹی ایم مشین پر بھول گئے تھیایس پی کینٹ کی ہدایت پر نامعلوم افراد کو فوری ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق 36 گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور انچارج چوکی پھلروان سعید احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نا معلوم افراد کو ٹریس کر لیاشہری محمد مطیب نے 12 لاکھ 13 ہزار روپے وآپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہے،