چونیاں(آئی این پی )چونیاں میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیاگیا جہاں الٹراسائونڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔متاثرہ خاتون کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں آپریشن کر کے تولیہ نکال دیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔