بھارت: ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے۔یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون ڈیلیوری کی غرض سے ضلع کچمان کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہوئی تھی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 3ماہ قبل خاتون کے ہاں آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن دوران آپریشن ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے تولیہ خاتون کے پیٹ میں ہی رہ گیا تھا۔خاتون کے پیٹ پر آنے والے ٹانکے تو وقت کے ساتھ ٹھیک ہوگئے لیکن خاتون مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت کرتی رہی ،سی ٹی سکین سے پیٹ میں گٹھلی نما چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر خاتون کے گھر والے انہیں جودھ پور کے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں ایک چھوٹا سرجیکل تولیہ دیکھا جو خاتون کی آنتوں کے درمیان پھنسا ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نکال دیا۔