پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا:اعزاز چودھری

 بھارت پانی بند نہیں کر سکتا، پاکستان مضبوط ملک ہے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے،سابق سیکرٹری خارجہ
 اسلام آباد(آئی این پی)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا۔ اعزاز چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے معاملے پر مثبت جواب دیا اور تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہمیں ترقی کرنا ہے تو پالیسیوں میں تسلسل لانا ہوگا۔