پی ٹی آئی کو یہ ادراک ہو پارلیمان میں گالیاں نہیں کردار ادا کرنا ہے تو بات ہو سکتی ہے
اسلام آباد(اے ایف بی ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے صوبے میں موجودہ حکومتی صورتحال میں تبدیلی خارج ازامکان نہیں، کچھ بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت کہتے ہیں اپوزیشن سے مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو یہ ادراک ہو کہ پارلیمان میں گالیاں نہیں کردار ادا کرنا ہے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کے خط کو متعلقہ لوگ دیکھیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسمبلی میں میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی