اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا۔