لاہور میں حادثہ: بس کی ٹکر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق

لاہور میں حادثہ: بس کی ٹکر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق

لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی ہیں۔

 حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مانگا منڈی کے علاقے میں ایک مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔