ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، سوائے اس صورت کے جب ایران پر حملہ انہی ممالک کی سرزمین سے کیا جائے۔
صدر نے گزشتہ حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی۔تاہم ان کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد دوحا میں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے باعث دھماکے کی آواز سنی گئی۔یاد رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔