پاک فوج چیف عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایران کے ڈرون و میزائل حملوں پر تبادلہ خیال

پاک فوج چیف عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایران کے ڈرون و میزائل حملوں پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سید عاصم منیر نے سعودی عرب میں سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات اور بلاوجہ حملوں کے خطے کی سکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق زور دیا گیا کہ بلاوجہ جارحیت امن اور مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتی ہے اور خطے میں بحران بڑھاتی ہے۔دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی سے پیش آئے اور علاقائی بحران کے پرامن حل میں مدد کرے گا۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔