ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی مالی بولیاں کھول دی گئی ہیں، جبکہ ایونٹ پر مجموعی طور پر تقریباً 1 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو کے مختلف ایونٹس کے لیے تین کمپنیوں نے مالی بولیاں جمع کرائی ہیں۔جلال صلاح الدین ایونٹ نے افتتاحی تقریب کے لیے 57 کروڑ 50 لاکھ روپے، اختتامی تقریب کے لیے 52 کروڑ 50 لاکھ روپے، ہارس اینڈ کیٹل نمائش کے لیے 15 کروڑ روپے اور صوفی فیسٹیول کے لیے 8 کروڑ روپے کی بولیاں دی ہیں۔ایڈونٹس کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ ے فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول اور فیشن شو کے لیے 12 کروڑ روپے ہر ایک، فلوٹ ایکٹیویٹی کے لیے 10 کروڑ روپے اور فلاور شو کے لیے 4 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔Quarks Pvt Ltd نے پبلک انٹرٹینمنٹ سرکس کے لیے 15 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ٹینٹ پیگنگ و انٹرنیشنل پولو میچ کے لیے 11 کروڑ روپے کی بولیاں جمع کرائی ہیں۔حکام نے کہا کہ موصول ہونے والی بولیوں کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق اگلے مرحلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔