الٹیمیٹ ایجوکیشنل سلیوشن کے زیر اہتمام بیرون تعلیم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک پڑھنے کے خواہشمند طلبہ نے بھرپور شرکت کی
طلباء کو ’’ موک ٹیسٹ ‘‘ پریکٹس کرائی گئی‘ سرٹیفائیڈ کونسلرز نے بچوں کی کونسلنگ کی اور 100 فیصد بیرون ملک میں داخلوں کی ضمانت دی
لاہور(سلیمان چودھری)لاہور کے نجی ہوٹل میں الٹیمیٹ ایجوکیشنل سلیوشن کے زیر اہتمام بیرون تعلیم ایکسپو کا انعقاد ہوا جس میں بیرون ملک پڑھنے کے خواہشمند طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مفید مشورے لئے۔ ایکسپو کا مقصد بیرون ملک پڑھنے کے خواہشمند طلباء کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ دنیا میں کہیں بھی اپنی من پسند یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں۔ سٹڈی ایکسپو میں طلباء کو " موک ٹیسٹ " پریکٹس کرائی گئی۔ سرٹیفائیڈ کونسلرز نے بچوں کی کونسلنگ کی اور 100 فیصد بیرون ملک میں داخلوں کی ضمانت دی۔ ایکسپو میں شریک طلبہ و طالبات نے اس اقدام کو خوب سراہا ‘ابروڈ سٹڈی ایکسپو میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سمیت یونیورسٹی آفیشلز اور نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔