اسلام آباد(آئی این پی ) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے پروٹیکٹر فیس۔ ڈائریکٹ ایمپلائمنٹ ویزا کا مکمل ڈھانچہ جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق پروٹیکٹر رجسٹریشن کی مجموعی فیس 9200 روپے ہے۔اس میں انشورنس فیس کی مد میں 2500 روپے، او پی ایف ویلفیئر فنڈ کی مد میں 4000 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 2500 اور امیگریشین پروموشن فیس 200 روپے لی جاتی ہے۔واضح رہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد کے پروٹیکٹر کروانے پر انہیں 10 لاکھ روپے کی پانچ سال کے لیے قابل تجدید انشورنس، بیرون ملک روزگار کے ساتھ مالی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔