6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والااوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نیاز بیگ پولیس کی ون فائیو کال پر بروقت کارروائی، 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والیاوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق نیاز بیگ چوکی کے علاقے میں جواد نامی اوباش 6 سالہ بچی کو گلشن ٹا ئون سے جنسی نشانہ بنانے کے لئے کھیتوں میں لے گیا، اس دوران بچی کی والدہ محلے داروں کے ساتھ بچی کو ڈھونڈتے ہوئے کھیتوں میں پہنچی تو ملزم فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر نیاز بیگ پولیس نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔