بچیوں سے ظلم و ذیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں:سید ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقہ میں 6سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن شاد باغ محمد صدیق کے مطابق متاثرہ بچی کے ماموں نے تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کروایا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم اسد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچیوں سے ظلم و ذیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے