گوجرانوالہ:6سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے صحن سے برآمد

بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا ، شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ کے گائوں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشے کا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سے ملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔