ملزم فیصل تنگ اورچھیڑچھاڑکرنے لگا،نیوانارکلی پولیس کی فوری کارروئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مشہور علاقہ نیوانارکلی بازارمیں عیدکی شاپنگ کے لئے آئی خاتون کوتنگ کرنے والااوباش گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق خاتون شاپنگ کررہی تھی کہ ملزم فیصل یعقوب تنگ اورچھیڑچھاڑکرنیلگا۔نیوانارکلی پولیس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی عید کی شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے