لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری نادیہ ثاقب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شاہد مقبول کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،توہین عدالت کی درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت 88 لاکھ کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو میڈیسن فراہم کیں،درخواست گزار کو مقررہ وقت کے مطابق واجبات ادا نہ کیے گئے،واجبات کی ادائیگی کی لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے سیکرٹری کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا،عدالت کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی۔