لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے توہین عدالت کی درخواست ،سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی رضیہ پروین سمیت تین لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے م ئوقف اپنایا کہ 16 مئی 2017 کے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر نہ کیا گیا، محکمہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا، عدالت نے 27 جون2025 کو انکی درخواستوں کو دادرسی کے لیے سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوا دیا، عدالتی فیصلے کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی۔