لاہور( کرائم رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے کراچی پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ کے لواحقین کو مراعات نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سلمان اعظم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ مئی 2020 میں کراچی میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں پائلٹ عثمان اعظم سمیت 97 مسافر شہید ہوئے، عدالت نے مراعات کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے مگر پی آئی اے ان پر عمل نہیں کر رہا۔