ہائیکورٹ:سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس

 لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شاہد مقبول کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 88 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں، تاہم مقررہ وقت کے مطابق واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ عدالت کے 2 اکتوبر 2025 کے حکم کی تاحال تعمیل نہیں کی جا رہی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔