اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر سیاست دان مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ ایران پر حملے کے بعد پوری ایرانی قوم متحد ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی ملک اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے بجائے سفارت کاری کی ضرورت ہے۔